بھارتی صوبے بہار میں ہندوؤں کے جِیوت پُتریکا تہوار کے موقع پر مختلف شہروں میں دریاؤں، ندیوں اور تالابوں میں مقدس سمجھی جانے والی ڈبکی لگانے کے دوران 37 بچوں سمیت 46 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے بہار کی ریاستی حکومت کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست بھر میں […]
تھائی لینڈ میں فیکٹری میں کام کرنے والی خاتون کو بیماری میں بھی چھٹی نہ ملی جس سے خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ خاتون مئی کا تعلق تھائی لینڈ سے تھا اور وہ مقامی انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک الیکٹرانکس کمپنی میں کام کرتی تھی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا […]
بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کو بیٹی آرادھیا کے ساتھ ہر جگہ اور ہر تقریب میں دیکھا جاتا ہے۔ اگرچہ ایشوریا اور ابھیشیک کا ازدواجی رشتہ ان دنوں مشکلات کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود ایشوریا اور آرادھیا کا ساتھ آج بھی ویسا ہی ہے۔ حال ہی میں اداکارہ کو بیٹی آرادھیا […]
اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں تیزی آ گئی ہے اور دارالحکومت بیروت میں رہائشی عمارتوں پر میزائل حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور ان کے نائب حسین احمد اسماعیل کو مارنے کا دعویٰ کیا […]
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراغچی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے بیروت پر حملے میں امریکی بنکربسٹربم استعمال کیے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بیروت پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں، […]
برطانیہ کی پہلی مسلم کیبنٹ منسٹر سعیدہ وارثی نے بطور احتجاج کنزرویٹو پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعیدہ وارثی نے کنزرویٹو پارٹی کو منافقت اور دائیں بازو کی سیاست کا الزام لگا کر خیر باد کہہ دیا۔ ڈیوڈ کیمرون کی وزارت عظمیٰ کے دور میں سعیدہ وارثی پارٹی کی کو […]
امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان اور سیلاب سے اموات کی تعداد43 ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں 140 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کے سبب سیکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا اور سمندر میں کشتیاں الٹ گئیں جس کے سبب کئی افراد لاپتا ہیں۔ برطانوی میڈیا […]
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن نے سلامتی کونسل کے تحت پیس فار لیڈر شپ مباحثے میں بھارتی الزامات کا جواب دے دیا۔ بھارت نے سلامتی کونسل میں مباحثے کے دوران پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد اب قونصلرگل قیصر سروانی نے بھارتی نمائندےکے پیس فارلیڈر شپ مباحثے میں […]
اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ لبنان پر تازہ حملے میں حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصراللّٰہ کی بیٹی زینب نصراللّٰہ شہید ہوگئی ہیں۔ اسرائیلی چینل 12 کی ایک رپورٹ میں بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر کیے گئے اسرائیلی حملے میں زینب نصراللہ کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم حزب اللہ […]
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ انڈونیشیا اور پاکستان بڑے مسلم ملک ہیں، دونوں کے درمیان تجارتی تعلقات بہتر کیے جائیں تو دونوں ممالک ترقی کی نئی منازل طے کر سکتے ہیں۔ انڈونیشیا کے قومی دن کی مناسبت سے کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ […]