سیکیورٹی وجوہات کی بناپرشمالی علاقہ جات کیلئے پروازیں منسوخ

شمالی علاقہ جات کیلئے پروازیں سیکیورٹی وجوہات کی بناپرمنسوخ کردی گئیں. ایوی ایشن ذرائع کےمطابق گلگت اور اسکردو کیلئے آپریٹ ہونےوالی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی.جبکہ پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی غیر ملکی پروازوں کی بھی نگرانی شروع کردی گئی ہے سیکیورٹی کے پیش نظرایئرٹریفک کنٹرول کونئی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں خصوصی طور […]

پاک فوج نے ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرائے

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بناتے ہوئے 2 بھارتی کواڈ کاپٹرز مار گرائے۔دو الگ الگ واقعات میں بھارتی فوج کے کواڈ کاپٹر مار گرائے گئے.ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کا گرایا گیا کواڈ کاپٹر فینٹم فور ہے جوپاکستانی علاقے میں جاسوسی کررہا تھا۔جبکہ دوسرا ایک بھارتی کواڈ […]

بھارت24سے36گھنٹے میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے. وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے خود کو خطے میں جج، جیوری اور جلاد کے طور […]

عمران خان انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان

بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے انسٹاگرام پر فارلوورز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی ہے وہ اس پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے سیاستدان بن گئے ہیں . جبکہ فالوورز کی اس دوڑ میں موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سمیت دیگر سیاستدانوں کے اکاؤنٹس پر فالوورز کی تعداد […]

لاہور میں ٹک ٹاکر آیت مریم کا قتل، شوہر گرفتار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹک ٹاکر آیت مریم کو شوہر نے قتل کر دیا۔نیوز ویلی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر آیت مریم کے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر سعد نے معمولی لڑائی جھگڑے پر بیوی کو گلا […]

مشترکہ مفادات کونسل کا دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم.اعلامیہ جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کردیا گیا وفاقی حکومت نے نہریں نکالنے کا منصوبہ واپس لے لیا۔وزیراعظم کی زیر صدارت سی سی آئی کے اجلاس میں 8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، مریم نواز، سرفرازبگٹی، مراد […]

پاکستان سے چین کو اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد کا آغاز

پاکستان نے اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی پہلی کھیپ چین کو برآمد کردی.اس موقع پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر کاکہنا تھا کہ پاکستان کی ڈیری مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں میں نئی راہیں میسر آرہی ہیں۔ اونٹنی کے دودھ کے پاؤڈر کی برآمد سے ملکی معیشت میں نمایاں اضافہ ہوگا اور […]

خطے میں کشیدگی کے باعث سائبرحملوں کے خطرات سے متعلق ایڈوائزری جاری

نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کے خطرات سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہیکرز کشیدگی کا فائدہ اٹھاکر پاکستان میں سرکاری اداروں اور حساس انفرااسٹرکچر پر سائبر حملے کرسکتے ہیں.ایڈوائزری کے مطابق پاکستان میں سرکاری ادارے اور حساس انفرااسٹرکچر بشمول […]

ایم کیو ایم کا سینٹ ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی حمایت سے انکار

ایم کیو ایم پاکستان نے سینٹ ضمنی الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے تاج حیدر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی نشست پر انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی نے گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان سے سینیٹ انتخاب سے دستبردار ہونے کی درخواست کی تھی تاہم […]

عمران خان کی ریلی پر فائرنگ کیس کے ملزم کو 2 بار عمرقید کی سزا

گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیرآباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ریلی پر فائرنگ اور حملےکےکیس کے ملزم نوید کو 2 بار عمر قید کی سزا سنادی۔مرکزی ملزم نوید کو پی ٹی آئی کارکن معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید اور 5 لاکھ […]