247 انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کے احسن ایاز کو شکست

پاکستانی اسکواش کھلاڑی احسن ایاز کو 247 انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میں مصر کے محمد شرف نے شکست دے دی۔ فائنل میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا جہاں ہر گیم ہی سنسنی خیز رہا، احسن ایاز کو تینوں گیمز میں 11-9، 11-9، 18-16 کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 247 […]

پاکستان کی سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزد

پاکستان کی خاتون امپائر سلیمہ امتیاز کی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزدگی ہو گئی ہے۔ سلیمہ امیتاز یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں, اس نامزدگی کے بعد وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کرسکیں گی۔ 52 سالہ سلیمہ امتیاز […]

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ: این او سی نہ ملنے پر پاکستان ٹیم کی شرکت کھٹائی میں پڑگئی

قازقستان کے شہر الماتے میں شیڈول ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کی شرکت کھٹائی میں پڑگئی ہے۔ پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم نے 6 سے 13 اکتوبر تک الماتے میں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنا ہے جس کے لیے پی ایس بی سے این او سی طلب کیا گیا تھا۔ […]

رونالڈو سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فولوورز رکھنے والے پہلے شخص بن گئے

دنیائے فٹبال کے معروف اور اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سوشل میڈیا سائٹس پر سب سے زیادہ فولوورز رکھنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا سائٹس پر 1 ارب سے زائد فولوورز حاصل کرلیے ہیں جب کہ انسٹاگرام پر ان کے سب سے زیادہ 638 ملین فولوورز ہیں۔ علاوہ […]

تین سال خسارے میں جانے والے ساؤتھ افریقن بورڈ کو منافع

جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے گزشتہ مالی سال میں 45.6 ملین ڈالر کا منافع کمایا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کو ایس اے 20 لیگ سے بھی کافی منافع حاصل ہوا ہے، اس لیگ میں سب سے زیادہ شیئر کرکٹ بورڈ کے تھے جس کی وجہ سے اسے 3.02 ملین ڈالر اضافی […]

بابراعظم کپتانی کے بجائے پرفارمنس پر فوکس کریں، یونس خان

کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ بابراعظم کارکردگی بہتر بنانے اور کرکٹ پر فوکس کریں، چھوٹی سی عمر میں بابر اعظم نے کئی کارنامے سر انجام دیے ہیں اور وہ ٹیسٹ میں ان سے زیادہ 15 ہزار تک رنز بناسکتے ہیں،کپتانی چھوٹی چیز ہے۔ یونس خان کا کہنا تھا […]

پاک جنوبی افریقہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 ستمر سے ہونے جارہا ہے جس کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیریز […]

ایشین ہاکی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ہوا، میچ شروع ہوتے ہی چھٹے منٹ میں احمد ندیم نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور 12ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا جس پر کپتان ہرمیت […]

اسنوکر ورلڈ کپ: پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے دونوں میچز جیت لیے

منگولیا میں جاری اسنوکر ورلڈ کپ کے پہلے روز پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دونوں میچز جیت لیے۔ اسجد اقبال اور اویس منیر نے اپنے دونوں ہی میچز میں بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے کامیابیاں سمیٹیں۔ اسجد اقبال نے پہلے میچ میں منگولیا کے بتارکھو نرانکھو کو 0-3 سے شکست […]

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، چیمپئنز ون ڈے کپ کل سے شروع ہوگا

شائقین کا انتظار ختم ہوا، چیمپئنز ون ڈے کپ کل شروع ہونے جا رہا ہے۔ بدھ کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں پہلے چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی جس میں پانچوں ٹیموں کے کپتانوں اور مینٹورز نے شرکت کی اور ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح […]